کورونا وباء کی صورتحال میں ہمیں اندازہ ہوا کہ خاندان کتنا اہم ہے، شینیرا اکرم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وباء کی صورتحال میں ہمیں اندازہ ہوا کہ خاندان کتنا اہم ہے، شینیرا اکرم
کورونا وباء کی صورتحال میں ہمیں اندازہ ہوا کہ خاندان کتنا اہم ہے، شینیرا اکرم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سماجی کارکن اور سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ، شینیرا اکرم نے اپنے شوہر کی تعریف کی جو 55سال کی عمر میں بہت ہی منفرد انداز میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

شینیرا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وسیم اکرم کو اپنی زندگی میں ملنے پر کتنی شکر گزار ہیں۔

انہوں نے وسیم اکرم کے ساتھ گزارے ہوئے ایک خوبصورت لمحے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”میری زندگی کی محبت کو سالگرہ مبارک ہو۔ ایک آدمی جس نے یہ ثابت کیا کہ عمر واقعی صرف ایک تعداد ہے۔

شینیرا اکرم نے ٹویٹر پر اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارکبا د پیش کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اس موقع پر اپنے شوہر سے 11,683کلومیٹر دور ہونے پر دکھی ہیں۔

انہوں نے لکھا، ”آپ کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیٹا امریکہ میں ہے، دوسرا پاکستان میں ہے، آپ کی اہلیہ اور بیٹی آسٹریلیا میں ہیں اور آپ ابھی ابوظہبی میں خود قرنطینہ میں ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسے موقع پر ہم کہنے پر حق بجانب ہیں کہ خاندان کتنا اہم ہے، ہم سب اس بیماری سے مل کر لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم نے حال ہی میں اپنی 55 ویں سالگرہ منائی۔ اس خوشی کے موقع پر متعدد ماضی اور حال کے کرکٹرز نے ”سوئنگ کے سلطان“ کو مبارکباد پیش کی۔

Related Posts