پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 37 مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 9 لاکھ 48 ہزار 268افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 21 ہزار 977 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41ہزار 65ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 41لاکھ 13ہزار670 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 55فیصد رہی۔

قبل ازیں صوبہ پنجاب اور سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی موبائل فون سِم بند کرنے کا اعلان کردیا۔

 وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت پہلے ہی کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل فون سِم بند کرنے کا اعلان کرچکی ہے جبکہ سندھ حکومت نے بھی 5 روز قبل موبائل سِم بند کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں کمی کے بعد کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ اور ملک کے مایہ ناز سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان نے کورونا کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کمزورہونا شروع ہوئی تھی اور ابھی معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہی ہوئے کہ ماہرین نے وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا۔کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان نے بتایاکہ کورونا وائرس میں نئی نئی میوٹیشنز آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر عطاالرحمن نے بھی کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا

Related Posts