پاکستان میں کوروناکیسز 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، 7 ہزار 744 شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کوروناکیسز 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، 7 ہزار 744 شہری جاں بحق
پاکستان میں کوروناکیسز 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، 7 ہزار 744 شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 7 ہزار 744 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 79 ہزار 883 افراد متاثر ہوئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 954 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ 1 روز میں مزید 48 شہری انتقال کر گئے۔

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 52 لاکھ 56ہزار 120 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 165 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 40 ہزار 379 ہیں۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 64 ہزار651   افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 44ہزار932 ، پنجاب میں 1 لاکھ 15  ہزار138 جبکہ اسلام آباد میں 27ہزار 555افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 16ہزار846، آزاد کشمیر میں 6 ہزار203 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 558افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  2 ہزار879،  سندھ میں 2 ہزار845، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار330، اسلام آباد میں 285، گلگت بلتستان میں 95، بلوچستان میں 163 جبکہ آزاد کشمیر میں 147 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے بڑھتے کیسز، حکومت نے دفاتر میں حاضری 50فیصد کردی

Related Posts