پاکستان میں کورونا کے 979 نئے کیسز رپورٹ، 27 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 979 نئے کیسز رپورٹ، 27 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 979 نئے کیسز رپورٹ، 27 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 979 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 27 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے ملک بھر میں 9 لاکھ 57 ہزار 371 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 281 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار62  ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 45 لاکھ 44ہزار85 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 32 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 499مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 3 ہزار 484ہو گئی۔ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار606 ہے۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 46 ہزار180افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 37ہزار52، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 37 ہزار951، بلوچستان میں 27 ہزار145 جبکہ اسلام آباد میں 82 ہزار 652کیسز رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 6 ہزار 98افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 293کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 747افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 440اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 316افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 308، اسلام آباد میں 777، گلگت بلتستان میں 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 582افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل این سی او سی نے کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک میں نئی پابندیوں کا اعلان کردیا، شادیوں  میں شرکت بھی کورونا ویکسین سے مشروط کردی گئی۔

این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کا اطلاق یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگا،نئی پابندیوں سے متعلق صورتحال کا جائزہ اجلاس 27 جولائی کو ہوگا۔

آج سے 2 روز قبل کیے گئے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق ان ڈور شادی کی تقریب میں ویکسی نیشن کروانے والے 200 افراد شرکت کر سکیں گے، کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: نئی پابندیاں عائد، شادیوں میں شرکت بھی کورونا ویکسین سے مشروط

Related Posts