ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ: بھارتی نوجوان بلے باز ویبھو سوریاونشی نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ناقابلِ یقین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 53 گیندوں پر 204 رنز بنا ڈالے۔ ان کی دھواں دار اننگز میں 28 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
15 سالہ ویبھو نے اپنی جارحانہ بیٹنگ کے دوران لسٹ اے کرکٹ میں کئی نئے ریکارڈ قائم کردیے۔ انہوں نے محض 28 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے آسٹریلوی بلے باز جیک فریزر میک گرک کا 29 گیندوں پر سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
نوجوان بھارتی بیٹر نے اپنی طوفانی رفتار برقرار رکھتے ہوئے صرف 40 گیندوں پر 150 رنز مکمل کیے، جبکہ 52 گیندوں پر ڈبل سنچری بنا کر لسٹ اے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 102 گیندوں پر ڈبل سنچری بنانے کا تھا۔
ویبھو نے اننگز کے پہلے ہی اوور میں مسلسل تین چھکے لگا کر اپنے ارادے واضح کردیے تھے۔ انہوں نے صرف 16 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور ساتویں اوور میں سنچری کا سنگ میل عبور کرلیا۔
ان کی اننگز کا ایک اور نمایاں پہلو 28 چھکے تھے، جس کے ساتھ وہ لسٹ اے کرکٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بھی بن گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








