پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 265 نئے کیسز رپورٹ، 126مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 265 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 126 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 70 ہزار 703 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 19 ہزار 336جاں بحق ہو گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 101ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی ٹیسٹس کی تعداد1 کروڑ 23 لاکھ 49 ہزار 976 ہو گئی جبکہ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 35 فیصد رہی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل جدید تحقیق سے یہ انکشاف سامنے آیا کہ پاکستان میں کورونا کے 70 فیصد مریض وائرس کی برطانوی قسم سے متاثر ہوئے جو ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

 معروف تحقیقاتی ادارے عالمی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے 4 روز قبل عالمی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں برطانوی کورونا کے کیسز کی شرح 60 سے 70 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 70 فیصد مریض برطانوی قسم سے متاثر ہوئے۔جدید تحقیق

Related Posts