حج بیت اللہ کو معطل نہیں کیا جائیگا،حج کیلئے انتظامات شروع کر دئیے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حج بیت اللہ کو معطل نہیں کیا جائیگا،حج کیلئے انتظامات شروع کر دئیے گئے
حج بیت اللہ کو معطل نہیں کیا جائیگا،حج کیلئے انتظامات شروع کر دئیے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مکہ مکرمہ:سعودی عرب کے نائب وزیر مملکت حج عبد الفتاح مشا نے کہا ہے کہ حج بیت اللہ کو معطل نہیں کیا جائیگا،حج کیلئے انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں، حجاج کرام اور زائرین کی سہولت کیلئے سعودی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

حج کیلئے آنے والوں کیلئے ویکسین لازمی ہو گی، حج کے بارے میں تفصیلات اور طریقہ کار کے بارے میں شوال کے مہینہ میں اعلان کر دیا جائے گا،خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی واضح ہدایات ہیں کہ حج کیلئے ایسے انتظامات کیے جائیں جس سے کرونا کی وبا ء حجاج پر اثر نہ کر سکے۔

یہ بات انہوں نے چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے مکہ مکرمہ میں ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال ان شا اللہ حج کے فریضے کی ادائیگی ہو گی، حجاج کی تعداد کا اعلان کرونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے شوال میں کیا جائے گا۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی ہدایات پر سعودی عرب کی وزارت حج اس پر مسلسل کام کر رہی ہے۔

شوال کے مہینے میں مکمل تفصیلات کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کیلئے ویکسین لگوانا لازمی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے بہت قریب ہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت وزارت حج و عمرہ اور ریاسہ حرمین شریفین نے کرونا کی وبا ء کے باوجود ایک کروڑ سے زائد زائرین کیلئے جو انتظامات احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیے ہیں وہ قابل فخر ہیں اور امت مسلمہ سعودی عرب کی قیادت اور عوام کی ان خدمات پر شکریہ ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کی وبا ء کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے لیکن جس طرح سعودی عرب کی قیادت اور عوام نے عمرہ زائرین اور حرمین شریفین میں حاضری کیلئے آنے والوں کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں اس پر وزیر اعظم پاکستان، پاکستان کی عوام کی طرف سے سعودی عرب کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Related Posts