پاکستان میں کورونا کے 336 نئے کیسز رپورٹ، 10 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 336 نئے کیسز رپورٹ، 10 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 336 نئے کیسز رپورٹ، 10 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 336نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 10 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 87ہزار 161افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 777شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

 امریکا نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی 22لاکھ خوراکیں عطیہ کردیں

کورونا کی نئی لہر،دوبارہ لاک ڈاؤن،پیر سے تعلیمی ادارے بند، بازاروں کا وقت کم

حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے مساجد کے دروازے بند کردیئے

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42ہزار944 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ22 لاکھ 52ہزار 342ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.78فیصد رہی جبکہ 862مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  858 افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 46 ہزار 464ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 11 ہزار 920 ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 519 افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 41جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 76 ہزار 830کیسز اور 7 ہزار 626اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 80 ہزار 383افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 862 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 507 کیسز اور کورونا کے باعث 360 اموات رپورٹ ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 579افراد کورونا سے متاثر اور 742 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 413کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 186 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 7ہزار 930کیسز اور 960اموات رپورٹ ہوئیں۔

Related Posts