ایف آئی اے وزیر اعظم کیخلاف کیس سے دستبردار، عدالت کا فردِ جرم عائد کرنیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے خلاف کیس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تاہم عدالت نے 14 مئی کو وزیر اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف دونوں پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سنٹرل کورٹ اعجاز حسن اعوان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں پراسیکیوٹر کی درخواست کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

آزاد اور مستحکم پاکستان کیلئے مضبوط فوج ضروری ہے۔ اسد عمر

تحریری حکم جاری کرتے ہوئے اسپیشل جج سنٹرل کورٹ نے ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا اور کہا کہ گزشتہ روز مقدمے میں ایف آئی اے نے درخواست دائر کی۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر کا بیان ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف پیروی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے جس کی وجہ ملزمان کا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بننا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست کے باوجود مقدمے کی سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ سنایا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فردِجرم 2روز بعد عائد ہوگی۔

اپنے تحریری فیصلے میں عدالت نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کو منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کیلئے 14 مئی کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کی۔