عدالت نے فردوس عاشق اعوان کی معافی قبول کرنے کے بعد شوکاز نوٹس جاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے فردوس عاشق اعوان کی معافی قبول کرنے کے بعد شوکاز نوٹس جاری کردیا
عدالت نے فردوس عاشق اعوان کی معافی قبول کرنے کے بعد شوکاز نوٹس جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے فردوس عاشق اعوان کی غیر مشروط معافی قبول کر لی  جبکہ عدالت کو مطمئن کرنے کے لیے ان سے شو کاز نوٹس پر جواب بھی طلب کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کچھ باتوں کی نشاندہی کرنے پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میرے الفاظ سے عدلیہ کی توقیر میں کمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب ترمیم سمیت 8 نئے آرڈیننس منظور کر لیے

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ توہین عدالت کے مسئلے پر بات کیجئے، جس پر فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی جس پر محفوظ کردہ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے انہیں معاف کر دیا۔

عدلیہ مخالف پریس کانفرنس پر فردوس عاشق اعوان کی معافی قبول کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ کی معافی قبول کرتے ہیں لیکن آپ کو توہین عدالت کا نیا شو کاز نوٹس بھی جاری کیا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ توہین عدالت ایک اہم معاملہ ہے، آپ عدالت کو مطمئن کیجئے کہ آپ کا مقصد عدالت کی توہین نہیں تھا، آپ کو تحریری جواب کے لیے وقت دیا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے توہینِ عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگی جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی طرف سے توہین عدالت کے اقدام پر کیس کی سماعت کی جبکہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی کا قول اہمیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان کی غیر مشروط معافی پر توہینِ عدالت کا فیصلہ محفوظ

Related Posts