قیمت میں ہوشربا اضافہ، جوڑے نے شادی میں پھولوں کی جگہ پیازوں کا دستہ اٹھالیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں آج کل دوسری اشیائے خورونوش کے ساتھ پیاز کی قیمت بھی عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوگئی ہے، پاکستان کی طرح فلپائن میں بھی پیاز بہت مہنگی فروخت ہو رہی ہے، جس کے باعث فلپائن میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب میں پھولوں کی جگہ پیاز کا دستہ استعمال کیا۔

فلپائنی دلہن نے پھولوں کی بجائے پیاز کا دستہ اٹھانے کا انتخاب کیا اور پھولوں کی جگہ پیاز کے دستے اٹھانے کی سفارش کی۔

دلہن لیکا پوری نوبس نے کہا کہ شروع میں ہم پھول لے جانے کی مقامی روایت پر قائم تھے لیکن جب میں سوشل میڈیا پر سکرول کر رہی تھی تو میں نے پھولوں جیسا دکھائی دینے والے پیاز کا ایک دستہ دیکھا اور میں نے اپنے دولہا سے مشورہ کیا کہ کیا ہم اس کے بجائے پیاز استعمال کر سکتے ہیں۔ کیونکہ شادی کے بعد پھول مرجھا جاتے ہیں اور بہت دور پھینک دیے جاتے ہیں۔ اس کے بجائے پیاز کا استعمال کیوں نہیں کیا جاتا؟ یہ اتنا عملی ہے کہ اسے شادی کے بعد بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

مری میں شدید برفباری، ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی

انہوں نے اسے آن لائن آرڈر کیا۔ شادی کی رابطہ کار پوری نوبس نے فلپائنی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس نے پیاز کا ایک تھیلا آن لائن آرڈر کیا۔

جوڑے نے اصل میں روایتی پھول خریدنے کے لیے 15 ہزار فلپائنی پیسو تقریبا 275 ڈالر مختص کئے تھے۔ تاہم انہوں نے پیاز کی بوری خریدنے کے لیے 8 ہزار فلپائنی پیسو یعنی تقریبا 147 ڈالر خرچ کرکے کام چلا لیا۔

دلہن کی جانب سے پھول نچھاور کرنے کی رسم سے مہمانوں کو چوٹ لگنے کا خدشہ تھا اس لیے اسے ترک کرنا پڑا اور دلہن والوں نے مہمانوں کو پیاز کے دستے پیش کئے۔

Related Posts