آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر اپوزیشن جماعتوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fawad ch copper
fawad ch copper

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلا م آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر اپوزیشن جماعتوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،پاک فوج جتنی سب کی ہے اتنی ہی پاکستان تحریک انصاف کی ہے۔

اسلام آباد میں کوپر کی جانب سے سینٹر آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاکہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان الیکشن کمیشن اور نیب قوانین پر بھی معاملات چل رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہاکہ ملک میں استحکام کی ضرورت ہے،اپوزیشن اور اداروں کو ساتھ لیکر چلنا ہے،پاکستان میں اچھا ماحول لانے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ فیصل واوڈا پر بات کی تو میڈیا میں نیا مسئلہ سامنے آ جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ سنا ہے خواجہ آصف بڑے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں،شہباز شریف اور خواجہ آصف وزارت عظمیٰ کی عہدے کے لیے آپس میں ٹاس کر لیں،شہباز شریف نے سنا ہے 12 تیرہ ٹوپیاں خرید لی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں یونیورسٹی اور ایکیڈمی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ فائیو جی بلکل ہمارے دروازے پر ہے،فائیو جی سے ہمارے ملک میں ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی زیرصدارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ہر کاروبار میں ٹیکنالوجی استعمال کرنی ہے لیکن اگر ہم ملک میں بغیر ڈرائیو کار چلاتے ہیں تو ڈرائیور بےروزگار ہوجائیں گے تاہم اس کے ساتھ ہی نئی نوکریاں بھی ملیں،ہمیں مستقبل کے لئے بائیو ٹیکنالوجی کو فوکس کرنا ہے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ قومیں ایک شعبہ میں ترقی سے اوپر نہیں جاتیں،تمام شعبوں میں ہی ترقی ضروری ہے،ہم امریکا کی بات کرتے ہیں امریکہ تمام شعبوں میں ترقی کر چکا ہے،ہمیں پوری مائیکرو پالیسی کو ہی ٹھیک کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم کہتے ہیں2022میں ہمارا پہلا مشن خلا میں جائے گا،پاکستان شروع میں تیزی سے ترقی کر رہا تھا،شروع میں ہماری ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے غلطیاں ہوئیں،ہم اسی کی دہائی میں ہارورڈ اور آکسفورڈ کے کیمپس بناتے تو آج ہمارا معیار کچھ اور ہوتا۔

Related Posts