کورونا وائرس: پاکستان ریلوے کا کراچی سے 8ٹرینیں معطل کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Railways

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس وبائی امراض کے پیش نظر جمعرات کو کراچی جانے والی آٹھ ٹرینوں کا آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 25 مارچ سے ٹرینیں بند رکھی جائیں گی ، ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت سندھ کی درخواست پر کیاگیا ہے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ادارے کی مالی حالت اتنی اچھی نہیں ہے کہ وہ مسافروں کو رقم واپس کرے تاہم ان کے لئے متبادل انتظامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:وبائی مرض کورونا مزید 25 ملین افراد کو بے روزگار بنا سکتا ہے، اقوام متحدہ

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکام نے پہلے بھی وزارت ریلوے کو ٹرین کا عمل روکنے یا محدود کرنے کی سفارش کی تھی کیونکہ انتظامیہ کو احتیاطی اقدامات اٹھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

Related Posts