کورونا وائرس سے خود کو محفوظ سمجھنے والے برطانیہ سے سبق سیکھیں۔اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے خود کو محفوظ سمجھنے والے برطانیہ سے سبق سیکھیں۔اسد عمر
کورونا وائرس سے خود کو محفوظ سمجھنے والے برطانیہ سے سبق سیکھیں۔اسد عمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ خود کو مہلک کورونا وائرس سے محفوظ سمجھنے والے خوش فہم لوگوں کو برطانیہ سے سبق سیکھنا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کورونا وائرس کے مہلک اثرات سے محفوظ ہیں، انہیں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن سے سبق سیکھنا چاہئے۔

پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ برطانیہ میں بہترین طبی سہولیات موجود ہیں جس کے باوجود برطانوی وزیرِ اعظم کی حالت کورونا وائرس کے باعث اتنی خراب ہوئی کہ انہیں آئی سی یو (ایمرجنسی) میں منتقل کرنا پڑا۔

وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا وائرس کو کمزور سمجھنے والے افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھروسہ کیجئے۔ آپ کورونا وائرس کے مقابلے میں بہت زیادہ طاقتور نہیں ہیں۔ وائرس کے اثرات انتہائی شدید بلکہ بے حد شدید ہوسکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہونا ہوگا۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ اب تک کورونا وائرس نے 75 ہزار افراد کو ہلاک کردیا جبکہ دُنیا بھر کے 14 لاکھ افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے خلاف جنگ کیلئے تیار ہونا ہوگا۔صدرِ آزاد کشمیر

Related Posts