پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 81 ہزار 88 افراد متاثر، 3 ہزار590 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 81 ہزار 88 افراد متاثر، 3 ہزار590 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 81 ہزار 88 افراد متاثر، 3 ہزار590 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 81ہزار88 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3ہزار 590ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 4 ہزار 471نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 89مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک11 لاکھ2ہزار 162ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد30ہزار520ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

پنجاب  میں کورونا وائرس کے66 ہزار943، سندھ میں 69ہزار 628، خیبرپختونخواہ میں 21ہزار 997، بلوچستان میں 9ہزار 475، آزاد کشمیر میں 845، گلگت بلتستان میں1 ہزار 288جبکہ اسلام آباد میں 10 ہزار 912کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر1 لاکھ 6ہزار 40فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ71ہزار 458افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 435افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 89افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث821،آزاد کشمیر میں 20، گلگت بلتستان میں 22، اسلام آباد میں101 جبکہ بلوچستان میں 102افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا سے متاثر ہیلتھ ورکرز کی رپورٹ وزارت قومی صحت کو ارسال کر دی گئی جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 4855 تک پہنچ گئی۔

 ہیلتھ کیئر ورکرز کے بارے  میں رپورٹ گزشتہ روز این آئی ایچ نے تیار کی، رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 68 ہیلتھ ورکرز  کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 4855 ہو گئی

Related Posts