کورونا وائرس معاشرے کے پسماندہ طبقات کیلئے زیادہ مشکلات پیدا کر رہا ہے۔اقوامِ متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس معاشرے کے پسماندہ طبقات کیلئے زیادہ مشکلات پیدا کر رہا ہے۔اقوامِ متحدہ
کورونا وائرس معاشرے کے پسماندہ طبقات کیلئے زیادہ مشکلات پیدا کر رہا ہے۔اقوامِ متحدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس  دنیا بھر میں معاشرے کے پسماندہ طبقات کیلئے زیادہ مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے کہا کہ کورونا وائرس معاشرے کے پسماندہ طبقات کو زیادہ متاثر کر رہا ہے  جن میں ہم جنس پرست اور خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔

پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ معاشرے میں ایسے طبقات کو عام طور پر تضحیک اور امتیاز کا نشانہ بنایا جاتا ہے کیونکہ انہیں معاشرے پر بدنما داغ سمجھا جاتا ہے۔

جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ رواں ماہ کے دوران اور سال بھر ہم سب کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ ایسے پسماندہ طبقات بھی بنیادی انسانی حقوق سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

انتوینو گوتریس نے کہا کہ معاشرے میں علاج معالجے کی سہولیات تک رسائی، جبر و تشدد اور ظلم و ستم سے نجات پسماندہ طبقات سمیت معاشرے کے ہر فرد کا حق ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں90لاکھ 46 ہزار افراد متاثر جبکہ 4لاکھ 70ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر90 لاکھ 46 ہزار 80افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 9 فیصد (4لاکھ70ہزار703) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا سے 90 لاکھ 46 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 70 ہزار ہلاک

Related Posts