پاکستان کیلئے 233ارب کے فنڈز کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف کا اجلاس 16 اپریل کو طلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus: IMF meeting on April 16 to approve $1.4bn for Pakistan
IMF PAK

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : پاکستان کیلئے 1.4 بلین ڈالر کے قرض کی منظوری کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بورڈ کا اجلاس 16 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث عالمی اقتصادیات کو بری طرح نقصان پہنچنے کے بعد بین الاقوامی معاشی ایجنسیوں نے مختلف ممالک کے لئے قرضوں اور گرانٹ کے ذریعے معاشی مدد کا بندوبست کرنا شروع کردیا ہے۔

اس مشکل وقت میں پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لئے آئی ایم ایف سے کم لاگت قرض کی درخواست کی ہے ، جس کے لئے 16 اپریل کو واشنگٹن میں بورڈ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

اگر بورڈ کے ذریعہ منظوری مل جاتی ہے تو پاکستان کو بغیر کسی شرائط کے 1.4 بلین ڈالر یعنی 233 ارب روپے کے فنڈز ملیں گے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کا ریلیف خوش آئند ہے

حکومت پاکستان نے گذشتہ ماہ آئی ایم ایف سے درخواست کی تھی کہ کورونا کے منفی معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے فنڈ کے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کے تحت قرض دیا جائے۔

Related Posts