کورونا کی تیسری لہر، آج کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن، کاروباری مراکز بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

lock down

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث آج کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن، کاروباری مراکز بند، پولیس نے حکومتی احکامات پرعمل درآمد کرانے کی تیاری کرلی۔

سندھ حکومت کے احکامات کے تحت جمعہ اور اتوار کو کراچی میں کاروبار بند رہے گا جبکہ 3 روز قبل جاری حکم نامے کے تحت میڈکل اسٹور اور لازمی سروز دفاتر کھولے رہیں گے ۔

محکمہ داخلہ کی آئی جی سندھ اور تمام کمشنرز جاری ہدایات پر عمل درآمد کے لیے کراچی انتظامیہ اور پولیس نے تیاری کر لی ہے۔ جمعہ اور اتوار کو تمام کاروبار بند جبکہ گوشت ،سبزی ، پھل اور کریانہ اسٹور پرصبح 6بجے سے شام 8بجے تک کاروبار ہوگا۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ نے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز نہیں دی ہے، ترجمان سندھ حکومت

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کی بعض مارکیٹوں میں پولیس نے اعلانات بھی کیے ہیں کہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے تعاون کریں اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا جس کے ذمہ دار دکاندار ہوں گے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مزید تیزی دیکھنے میں آرہی ہے ،نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں 24گھنٹوں میں کورونا کے 54ہزار948ٹیسٹ کیے گئے جس میں کورونا کے5ہزار312کیسز سامنے آئے کورونا مثبت کیسز کی شرح 9اعشاریہ 66 فیصد رہی جبکہ ملک میں کورونا سے مزید 105 افراد انتقال کرگئے۔

Related Posts