آگے بڑھ کر وزیرِ اعظم کی ٹائیگر فورس کی مدد کریں۔گلوکار فرحان سعید کا پیغام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگر بھارت ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہیں آتا تو پاکستان کو بھی ورلڈکپ سے بائیکاٹ کردینا چاہیئے، فرحان سعید
اگر بھارت ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہیں آتا تو پاکستان کو بھی ورلڈکپ سے بائیکاٹ کردینا چاہیئے، فرحان سعید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس کی حمایت میں پاکستانی گلوکار فرحان سعید میدان میں آ گئے۔ گلوکار فرحان سعید نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمیں آگے بڑھ کر ٹائیگرفورس کی مددکرنی چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں گلوکار فرحان سعید نے پاکستانیوں کو آگے بڑھ کر وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس کی حمایت کا مشورہ دیا۔

گلوکار فرحان سعید نے کہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ کورونا وائرس پاکستان بھر میں پھیل رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس تشکیل دی ہے جس کا مقصد غریب عوام کی مدد کرنا ہے۔

فرحان سعید نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کے دوران عوام کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس مشکل وقت میں ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں وزیرِ اعظم کی ٹائیگر فورس کی حمایت کرنا ہوگی۔ آئیے اپنے ہم وطنوں کی مدد کریں۔

Related Posts