آرمی چیف کا چینی پیپلزلبریشن آرمی ہیڈکوارٹرکادورہ،چینی فوجی قیادت سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کا چینی پیپلزلبریشن آرمی ہیڈکوارٹرکادورہ،چینی فوجی قیادت سے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین میں پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نےپیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر اور وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات کی ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین میں پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نےپیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر اور وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں  انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آرمی چیف نے کمانڈر آرمی جنرل ہان ویگو، پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے)، جنرل ژو کلیانگ، سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین (سی ایم سی) سے پی ایل اے کے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران پاک چین دفاعی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ خلیج کی صورتحال اور افغانستان میں امن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے چینی قیادت کو ان نتائج سے آگاہ کیا جو مقبوضہ کشمیر میں جاری صورتحال کو حل نہ کیے جانے کی صورت میں نکل سکتے ہیں جس کے لیے بھارت کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرنے اور کشمیریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن کا حامی ہے مگر عزت اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، بھارت کو یو این قراردادوں کا احترام کرتے ہوئے کشمیرمیں انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

 چین کی عسکری قیادت نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی سوچ خطے میں امن کے لئے سود مند ہے۔ دونوں ملکوں کی فوجی قیادت نے اتفاق کیا کہ پاک، بھارت کشیدگی کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Related Posts