دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، آرمی چیف

دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا، پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کے پی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور شراکت کو سراہا۔

آرمی چیف نے کے پی پولیس اور ایل ای اے کے بلند حوصلے کو بھی سراہا اور مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:ایپکس کمیٹی اجلاس،پاکستانیوں کا خون بہانے والوں کو نشان عبرت بنانے کا فیصلہ

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم مل کر پائیدار امن تک دہشت گردی کی اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں