کراچی :وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھتے جارہے ہیں، عوام لاک ڈاؤن کا احترام کریں اور سماجی دوری کو زندگی کا معمول بنائیں۔
مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 6597 نئے ٹیسٹ کیے گئے، کورونا کے مزید 1564نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اب تک395287ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن میں 72656 کیسز رپورٹ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ منگل کو مزید21کورونا کے مریض انتقال کر گئے، صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 1124 اموات ہوچکی ہیں، جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 1357مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 38401 ہوچکی ہے اور اس وقت 33131 مریض زیرعلاج ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ گھروں میں 31535، آئسولیشن سینٹرز میں 49 اور 1547 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، اس وقت 614 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کورونا وائرس کے 118 مریض مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ شہر کراچی میں 1028نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ضلع شرقی میں 284، جنوبی میں 221، وسطی میں 165، کورنگی میں 154نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں جبکہ غربی میں 106، ملیر میں98 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ کے دیگر شہروں کی صورتحال بتاتے ہوئے مراد علی شاہ نے بتایا کہ حیدرآباد میں 73، سکھر میں 66، گھوٹکی میں 56 ، سانگھڑ میں 43، خیرپور میں 39، جامشورو میں 26 اور لاڑکانہ میں 18 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ میرپورخاص میں 12، نوشہروفیروز میں 11، شکارپور میں 10، دادو میں 8 ، مٹیاری میں 6، جیکب آباد اور عمرکو ٹ میں 5 -5، مٹھی میں 4، نوابشاہ میں 2 اور قمبر میں 1 نیا کیس رپورٹ ہوا۔
مزید پڑھیں:انگلینڈ سے قبل کورونا سے مقابلہ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑی آؤٹ