وفاقی کابینہ کا آٹے کی بڑھتی قیمت پر تشویش کا اظہار، شوگر کمیشن کی سفارشات پر عملدر آمد کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal cabinet expresses concern over rising price of flour

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے آٹے اور چینی کی قیمت پر تشویش کا اظہار اور شوگر انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عملدر آمد کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارشات پر عملدرآمد سے چینی کی قیمت میں فرق آئے گا، چینی کی قیمتوں سے متعلق نظام آئندہ تین ماہ میں مکمل ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا کی بعد میں پتا چلا ہے صحت کا نظام کتنا خراب ہے؟جب تک کورونا کی ویکسین نہیں آ جاتی اس طرح کی صورتحال کا سامنا رہے گا ۔

اگست تک وبا کا خطرہ کافی حد تک موجود رہے گا،پاکستان میں کورونا کی وجہ سے ہلاکتیں کم ہیں،کورونا وبا پر بہت جلد قابو پا لیں گے ، حکومت گندم کی اسمگلنگ روکنے اور آن لائن ایجوکیشن کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا اجلاس کے دور ان کابینہ نے محکمہ موسمیات کے تحت ملازمت کے تمام درجوں کے لئے لازمی مینٹی ننس ایکٹ 1952 کے نفاز میں توسیع کی منظوری دیدی۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ چینی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سفارشات پر عملدرآمد سے چینی کی قیمت میں فرق آئے گا۔ انہوں نے بتایاکہ اجلاس میں چینی کی قیمت پر تشویش اظہار کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ چینی کی قیمتوں سے متعلق نظام آئندہ تین ماہ میں مکمل ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ چینی سے متعلق عمل کو شفاف بنانا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں اسلام آباد میں ٹیچنگ ہسپتال کی منظوری دی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ گندم کی اسمگلنگ روکنے اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے کے لئے پنجاب کو نو لاکھ ٹن گندم ریلیز کرنے کا کہا گیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت ان لائن ایجوکیشن کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کورونا کی بعد میں پتا چلا کہ صحت کا نظام کتنا خراب ہے۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں کورونا کے حوالے سے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہر روز پچاس ہزار ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہ ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کورونا کے ٹسٹینگ کی لیب 129 ہوگئی ہیں،جب تک کورونا کی ویکسین نہیں ا جاتی اس طرح کی صورتحال کا سامنا ہے اور رہے گا ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں کورونا کی وجہ سے ہلاکتیں کم ہیں،کورونا وبا پر بہت جلد قابو پا لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ابھی سے لے کر اگست تک وباء کا خطرہ کافی حد تک موجود رہے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ لاک ڈاؤن کا شور کرنے والوں کے اربوں روپے باہر بڑے ہیں۔

جی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کے 17 جون کے فیصلوں کی توثیق کردی،کابینہ نے توانائی کمیٹی کے 4 جون کے فیصلوں کی توثیق کردی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ نے پاکستان میں سیٹلائٹ سروس کی پالیسی کی تیاری کی منظوری دیدی ،وفاقی کابینہ نے غیر ملکی سیٹلائٹ سروسز کو پاکستان کو محدود کرنے کی منظوری دیدی۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کا آٹے اور چینی کے بحران کے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا عزم

ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں پاکستان کی سیٹلائٹ سروسز استعمال کرنے کی پابند ہونگی،وفاقی کابینہ کے فیصلے سے سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی متروکہ وقف املاک کے چیئرمین نے ادارے کی کارکردگی پر کابینہ کو بریفنگ دی ۔

Related Posts