مسیحی اور ہندوبرادری کی جانب سے افطار کا اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے ایک مقدس مہینہ ہے جس میں مسلمان روزہ رکھنے کے علاوہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جبکہ پاکستان میں غیر مسلم برادری بھی بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور خیر سگالی کے طور پر مسلمانوں کے لئے افطاری کا اہتمام کرتی ہے۔

پاکستانی مسیحی اور ہندو ہر سال کراچی کی سڑکوں پر افطار کا اہتمام کرتے ہیں، غریب مزدوروں، بے گھر افراد، بیواؤں اور مستحقین میں افطار کی تقسیم کو بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

کراچی میں مسیحی، ہندو اور مسلمانوں پر مشتمل ایک گروہ گزشتہ کئی سال سے شہر کے مختلف علاقوں میں افطار کا انتظام کرتا ہے جس میں کھانا، پانی اور جوس کے پیکٹ بھی شامل ہوتے ہیں اور یہ سامان شہر کے مصروف علاقوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

 Christians, Hindus distribute Iftari for Muslims in Ramazan

کاریتاس پاکستان کے منشا ء نور کی سربراہی میں ہندو، مسلمان اور مسیحیوں پر مشتمل یہ گروپ ایک خوبصورت گلدستے کی مانند ہے جس میں شامل ہر شخص مذہبی ہم آہنگی کیلئے اپنی مقدور بھر کاوش کرتا دکھائی دیتا ہے۔

یہ گروہ افطار کا اہتمام کرنے کے علاوہ شہریوں کو کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پرچے بھی تقسیم کرتا اور مختلف مذاہب کے لوگوں پر مشتمل اس گروہ کو بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال قرار دیا جاسکتا ہے۔

Related Posts