چین کے راکٹ طیارے کا1 گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک تک کا سفر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین کے راکٹ طیارے کا1 گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک تک کا سفر
چین کے راکٹ طیارے کا1 گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک تک کا سفر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ:ٹیکنالوجی کی دنیا میں روز ترقی کی منزلیں طے کرنے والے چین کا طیارہ صرف ایک گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک پہنچ گیا۔

چین کی ایک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسے پروں والے راکٹ پر کام کررہی ہے جو مسافروں کو لے کر صرف ایک گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک تک پہنچ جائے گا۔

یہ راکٹ ہونے کے ساتھ ساتھ مسافر بردار ہوائی جہاز بھی ہوگا۔اسے چینی کمپنی ’اسپیس ٹرانسپورٹیشن‘ نے متعارف کرایا ہے، جس کے مطابق یہ راکٹ نما ہوائی جہاز (یا طیارہ نما راکٹ) مستقبل میں مسافروں کو دور دراز مقامات تک بہت کم وقت میں پہنچانے کے علاوہ مصنوعی سیارچوں اور دیگر سامان کو خلائی مدار میں چھوڑنے کا کام بھی کرسکے گا۔

اسے ایک بڑے طیارے کے نچلے حصے میں رکھ کر خاصی بلندی تک پہنچایا جائے گا،جہاں یہ اس سے الگ ہوگا اور اپنا راکٹ انجن اسٹارٹ کرکے برق رفتاری سے منزلِ مقصود کی طرف پرواز کرنے لگے گا۔

اس طرح یہ 7000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتے ہوئے، اپنے مسافروں کو صرف ایک گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک تک پہنچا دے گا۔

اپے سفر کا بیشتر حصہ یہ خلا میں رہتے ہوئے طے کرے گا، اور اس طرح ضرورت پڑنے پر یہ خلائی سیاحت میں بھی کام آسکے گا۔ مطلوبہ مقام پر پہنچ کر یہ کسی راکٹ کی طرح بالکل عموداً زمین پر اترے گا۔

مزید پڑھیں: مدافعتی نظام میں نئی دریافت، ماہرین خطرناک ذہنی بیماری کے علاج کیلئے پر امید

واضح رہے کہ اس وقت خلائی سفر اور خلا میں مختلف ساز و سامان پہنچانا بہت مہنگا سودا ہے۔ یہ اخراجات کم کرنے کیلئے پچھلے کئی عشروں سے مختلف ملکوں میں ’فضائی خلائی جہاز‘ اور دوبارہ استعمال کے قابل خلائی راکٹوں جیسے درجنوں منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔

Related Posts