مدافعتی نظام میں نئی دریافت، ماہرین خطرناک ذہنی بیماری کے علاج کیلئے پر امید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مدافعتی نظام میں نئی دریافت، ماہرین خطرناک ذہنی بیماری کے علاج کیلئے پر امید
مدافعتی نظام میں نئی دریافت، ماہرین خطرناک ذہنی بیماری کے علاج کیلئے پر امید

انسان کا مدافعتی نظام اسے مختلف بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے، امیون سسٹم میں نئی دریافت سامنے آگئی جس کے بعد ماہرین خطرناک ذہنی بیماری ملٹیل سلروسز (ایم ایس) کے علاج کیلئے پر امید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملٹیپل سلروسز ایک ایسی خطرناک ذہنی بیماری ہے جس میں انسانی اعصاب دماغ کے قابو میں نہیں رہتے، نتیجتاً ذہنی احکامات انسانی جسم کے اعضاء تک نہیں پہنچتے اور مختلف افعال اور انسانی حس (سینسز) کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چاند کی سیر کے خواہشمند ہوشیار، خلائی سفر خون کی کمی کا باعث ہے۔ماہرین

نیچر کمیونیکیشنز نامی جریدے میں شائد کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سائنسدانوں نے مدافعتی نظام کے ہتھیاروں میں شامل بیکٹیریا سے لڑنے والے اہم ہتھیار کا ماضی میں نامعلوم ضمنی اثر دریافت کیا ہے جنہیں نیوٹروفل ایکسٹرا سیلولر ٹریپ کہاجاتا ہے۔

این ای ٹی (نیوٹرو فل  ایکسٹرا سیلولر ٹریپ)انسانی جسم میں ضرر رساں ٹی ایچ 17 خلیات کو جنم دیتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نئی دریافت طبی سائنس کو خطرناک ذہنی بیماری کے علاج کے نئے طریقوں کو تلاش کرنے میں مدد دے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ این ای ٹی اور ضرر رساں ٹی ایچ 17 خلیات کے اشتراک کو ہدف بنا کر نئی تھراپی متعارف کرائی جاسکتی ہے جس سے مستقبل قریب میں ذہنی بیماری ملٹیپل سلروسز (ایم ایس) کے علاج کو ممکن بنایا جاسکے گا۔

Related Posts