چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کمپنی نے پاکستان کا رخ کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پروفٹ پاکستان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چین کی بڑی الیکٹرک وہیکل کمپنی BYD مقامی کمپنی Mega Conglomerate Private Limited کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے پاکستان آ رہی ہے۔

اس سلسلے میں ایک معاہدے پر بی وائی ڈی ایشیا پیسیفک ڈیلر کانفرنس میں چین کے شہر ژیان میں بی وائی ڈی کے لیو زیلیانگ اور ژانگ جی، جبکہ میگا کے علی خان نے دستخط کیے۔

BYD ایشیا پیسیفک آٹو سیلز ڈویژن کے جنرل منیجر لیو زیولیانگ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد پاکستانی صارفین کے لیے جدید ترین سبز گاڑیاں متعارف کروانا اور ملک کی آٹو موٹیو انڈسٹری کی سمت تبدیل کرنا ہے۔

جبکہ پاکستانی شراکت دار کمپنی کے نمائندے علی خان نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے اور پائیدار نقل و حرکت کو بڑھانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

معاہدے میں 2024 میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں تین فلیگ شپ BYD شو رومز قائم کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔ یہ شوروم نہ صرف BYD کی جدید توانائی کی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کی نمائش کریں گے بلکہ صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے براہ راست آرڈرز کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔

Related Posts