لاہور: صدر مملکت عارف علوی کے بعد گورنر پنجاب بھی حلف لینے سے قبل بیمار پڑگئے، آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لیں گے۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔گورنر پنجاب کو سروسز اسپتال لایا گیا اور انکے ابتدائی ٹیسٹ کیے گئے۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ آج گورنر پنجاب کوئی درباری اوتھ کمشنر نہیں ہے، اپنے حلف کی پاسداری اور ذمہ داری سے بخوبی واقف ہوں۔
واضح رہے کہ حمزہ شہباز سے حلف لینے کے معاملے پر گورنرپنجاب اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ آئین کسی کو اختیار نہیں دیتا کہ کوئی مجھ پر غیرآئینی کام کیلئے دباو ڈالے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کو وہی سیکیورٹی دی جو وہ چاہتے تھے، رانا ثناء اللہ