ارجن کپور کے ساتھ تعلقات پر تنقید کرنے والوں کو ملائیکہ اروڑا کا کرارا جواب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارجن کپور کے ساتھ تعلقات پر تنقید کرنے والوں کو ملائیکہ اروڑا کا کرارا جواب
ارجن کپور کے ساتھ تعلقات پر تنقید کرنے والوں کو ملائیکہ اروڑا کا کرارا جواب

بھارتی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے کہا ہے کہ ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے تنقید کرنے والوں کو زیادہ توجہ نہیں دیتی۔

 حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ بریک اپ یا طلاق کے بعد خواتین کے لیے ’زندگی جینا‘ کتنا ضروری ہے۔

 ملائیکہ اروڑا کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کا یہ دوہرا معیار ہے کہ جب عورت کسی کم عمر مرد سے ڈیٹ کرتی ہے تو اسے اس کی ’توہین‘ سمجھا جاتا ہے جبکہ مردوں کو کچھ نہیں کہا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ ’عورتوں کے لیے بریک اپ یا طلاق کے بعد زندگی جینا بہت ضروری ہے، معاشرے میں خواتین کے تعلقات اور رشتوں کے بارے میں غلط رویّہ پایا جاتا ہے، عورت کے لیے اپنے سے چھوٹی عمر کے کسی چھوٹے مرد سے ڈیٹنگ کرنا توہین سمجھا جاتا ہے۔‘

واضح رہے کہ ملائیکہ اروڑا کو اس وقت ٹرول کیا گیا جب انہوں نے اداکار ارجن کپور سے ڈیٹنگ شروع کی کیونکہ دونوں کی عمر میں 12 سال کا فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی انتہا پسندوں نے کرینہ کپور کے بائیکاٹ کا مطالبہ شروع کردیا

48 سالہ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ایک مضبوط و خودمختار عورت ہوں اور میرا کام بھی جاری ہے۔ میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے خود پر کام کرتی ہوں کہ میں ہر روز مضبوط، فٹ اور خوش ہوں۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’بدقسمتی سے، ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جو وقت کے ساتھ ترقی کرنے سے انکاری ہے۔‘

Related Posts