چیئرمین بلدیہ غربی نے بارشوں کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین بلدیہ غربی نے بارشوں کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کردی
چیئرمین بلدیہ غربی نے بارشوں کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے بلدیہ غربی میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے ندی نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے اور تمام مشینری کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیے۔

مون سون کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین نے بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مون سون کی آمد سے قبل اورنگی،بلدیہ، کیماڑی، سائٹ اور سرجانی میں موجود تمام چھوٹے بڑے نالوں اور چاکنگ پوائنٹس کو فوری کلیئرکرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

دوران برسات کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے چاروں زونوں بشمول سرجانی میں رین ایمرجنسی سینٹرز میں تمام ضروری سازوسامان کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، ندی نالوں کی صفائی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

بلدیاتی افسران نے برسات کے حوالے سے کییجانے والے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام ندی نالوں کی صفائی اور چاکنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنے کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت سے استفادہ حاصل کیا جارہاہے۔

ندی نالوں کے اطراف رہائش پذیر افراد کی منتقلی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھرپور کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔تاکہ مون سون کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Related Posts