اسٹاک مارکیٹ میں 1447پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 1447.67 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 1447.67 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں بد ترین مندی دیکھنے کو ملی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کاروبار کا آغاز ہی بدترین مندی سے ہوا، صبح دس بجے تک 100 انڈیکس 476.01 پوائنٹس کھو بیٹھا تھا، دوپہر 12 بجے تک مندی 1 ہزار پوائنٹس سے بھی کراس کر گئی تھی۔ دوپہر دو بجے کے قریب کاروبار میں انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زائد کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

تاہم کاروبار کے اختتام کے موقع پر کچھ بہتری دیکھنے کو ملی اور انڈیکس 1447.67 پوائنٹس کی تنزلی دیکھی گئی، یہ مندی حصص مارکیٹ میں 5 ماہ کی بدترین مندی ہے۔

مسلم لیگ ن کی حکومت کے دور میں 100 انڈیکس 3200 پوائنٹس تک گر گیا ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران 44 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی اور 100 انڈیکس 43393.14 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران کاروبار میں 3.23 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 17 کروڑ 7 لاکھ 35 ہزار 940 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جبکہ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 180 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

معاشی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیاسی محاذ آرائی کے ساتھ ساتھ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ کا شکار ہے جبکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام میں تاخیر بھی مندی کا باعث بن رہی ہے۔

Related Posts