نگران وزیر اعظم کا انتخابات سے غیرمطمئن پارٹیوں کو قانونی چارہ جوئی کا مشورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انوار الحق کاکڑ
انوار الحق کاکڑ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انتخابات سے غیر مطمئن پارٹیوں کو قانونی چارہ جوئی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد پر اکسانے کا عمل معاف نہیں کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت انتشار کو برداشت نہیں کرسکتی۔ نگران سیٹ اپ سب کو غیر جانبدارانہ انصاف کی فراہمی کیلئے تیار ہے۔ کسی بھی قسم کی تحریک یا تشدد کو برداشت نہیں کریں گے۔

بیان میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ تشدد کی صورت میں قانون ہچکچائے بغیر اپنا راستہ خود اختیار کرے گا۔ ملک نازک وقت سے گزر رہا ہے جس کے دوران انتشار ناقابلِ برداشت ہے۔ حالیہ انتخابات جمہوریت کو فروغ دینے کی جانب ایک قدم ہیں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے ضروری ہے کہ وہ جیت اور ہار کو جمہوری عمل کا موروثی پہلو سمجھیں۔ جو لوگ انتخابات کے نتائج پر تحفظات رکھتے ہیں، دستیاب چینلز کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے انتخابی عمل کو صاف و شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی عدالتی و انتظامی شاخیں اور قانون سازی کا عمل لچک رکھتے ہیں۔ پر امن احتجاج اور اجتماع بنیادی حقوق ہیں تاہم کسی بھی قسم کے متشدد روئیے یا تحریک پر اُکسانا معاف نہیں کریں گے۔ 

Related Posts