کینیڈا: اوٹاوا مظاہرے میں شامل 70 ٹرک ڈرائیورز گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کینیڈا: اوٹاوا مظاہرے میں شامل 70 ٹرک ڈرائیورز گرفتار
کینیڈا: اوٹاوا مظاہرے میں شامل 70 ٹرک ڈرائیورز گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کورونا پالیسی کے خلاف احتجاج میں شامل 70 ٹرک ڈرائیورز کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

گزشتہ روز کینیڈا کی پولیس نے کورونا پالیسی کے خلاف ٹرک ڈرائیور کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے کو ختم کرنے کے لیے 70 افراد کو گرفتار کیا اور درجنوں گاڑیوں کو ہٹا دیا جوکہ تین ہفتوں سے کینیڈا کے دارالحکومت کو متاثر کر رہی تھیں۔ لیکن سینکڑوں مظاہرین اب بھی جانے سے انکار کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کلیئرنس کا عمل ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

خبر ایجنسی کے ایک صحافی نے دیکھا کہ پولیس ٹو ٹوک کے اندر داخل ہوئی اور کئی مظاہرین کو ہتھکڑیوں میں لے جایا گیا تاہم کچھ مظاہرین کو زمین پر لیٹا دیا گیا اورجس نے اپنے ٹرک سے باہر نکلنے سے انکار کر دیا، ان کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے گئے جس کے بعد پولیس انہیں گھسیٹ کر باہر لے گئی۔

اوٹاوا کے عبوری پولیس چیف اسٹیو بیل نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ کورونا پالیسی کے خلاف ورزی کرنے پر ہم نے 70 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس صورتحال پر قابو پا رہے ہیں اوراس جگہ کو کلیئر کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن مظاہرین کو زیادہ نقصان پہنچائے بغیر ہم یہ کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر جرمانہ عائد

واضح رہے کہ کینیڈا کے ٹرک ڈرائیوروں اور ان کے حامیوں کا ایک بڑا گروپ 28 جنوری کو اوٹاوا میں جمع ہوا تاکہ کینیڈا میں کورونا وائرس کی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جا سکے۔

مظاہرین کے ٹرکوں نے پارلیمنٹ ہل کے آس پاس کی سڑکوں کو بلاک کر دیا جس کے رہائشیوں اور مقامی رہنماؤں نے “محاصرہ” اور “قبضے” کے طور پر مذمت کی ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی حکومت کو مظاہرین کو منتشر کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے مزید طاقت دینے کے لیے ایک ہنگامی اقدام کا مطالبہ کیا تھا

Related Posts