سیول: کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کو اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے خصوصی پاسپورٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے جنوبی کوریا کے ایوانِ صدر کا کہنا ہے کہ کورین بینڈ صدارتی ایلچی کی حیثیت سے اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے جس کیلئے ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کیے گئے ہیں۔
قبل ازیں گزشتہ برس کورین بینڈ کا گیت ڈائنامائٹ بل بورڈ ہاٹ 100 پر نمبر ون رہا جس کے بعد بی ٹی ایس امریکی چارٹ پر نمبر ون کا اعزاز پانے والا اپنے ملک کا سب سے پہلا بینڈ بن گیا۔
بی ٹی ایس کو جنوبی کوریا کی معیشت کیلئے اربوں کی دولت لانے والا بینڈ سمجھا جاتا ہے اور گزشتہ برس اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار شریک ہو کر ان کے لیبل ہائب نے ہائی پروفائل کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
جنوبی کوریا کی سافٹ پاور کہلانے والے بی ٹی ایس بینڈ کو صدر مون جے نے خصوصی سفراء کا درجہ عطا کردیا۔ بی ٹی ایس کے قائد آر ایم نے صدر کا شکریہ ادا کیا۔
عام طور پر جنوبی کوریا کے پاسپورٹ کا رنگ سبز ہوتا ہے۔ بی ٹی ایس کو دئیے گئے ڈپلومیٹ پاسپورٹس سرخ رنگ سے معمور ہیں۔ صدر مون جے نے بی ٹی ایس کی کارکردگی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین نے بیٹے کا چہرہ نہ دکھانے کی وجہ بتا دی