دوران ٹرائل باکسر طاہر علی جان کی بازی ہار گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوران ٹرائل باکسر طاہر علی جان کی بازی ہار گیا
دوران ٹرائل باکسر طاہر علی جان کی بازی ہار گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ٹرائل کے دوران شہر قائد کے معروف باکسر طاہر علی جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں باکسنگ کے ٹرائل جاری تھے، جوکہ پاکستان باکسنگ کاؤنسل کے زیر اہتمام بینظیر اسٹیڈیم میں منعقد ہورہے تھے، باکسر طاہر علی کو بچایا جاسکتا تھااگر ٹرائل کے دوران میڈیکل کی سہولیات میسر ہوتیں۔

باکسر طاہر علی کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،مگر فائٹ کے دوران آکسیجن کی کمی کے باعث باکسر طاہر علی اسپتال پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہوچکے تھے۔

کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ میں باکسنگ کے ٹرائل ہوچکے تھے، مگر کیماڑی ڈسٹرکٹ کے ٹرائل رہ گئے، جو لئے جارہے تھے۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل میں ہم نے ایک واقع رپورٹ کیا تھا، جس میں ایک باکسر اپنی قیمتی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا، اس سے واضح ہورہا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کے کھلاڑیوں کی سیفٹی کے لئے موثر اقدامات نہیں اٹھائے جارہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ کا نامور باکسر شیر باز مری کراچی میں لوڈنگ کا کام کرنے پر مجبور

Related Posts