کیوبا اور فلوریڈا کے ساحل پر کشتی کو حادثہ، 23افراد لاپتہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیوبا اور فلوریڈا کے ساحل پر کشتی کو حادثہ، 23افراد لاپتہ
کیوبا اور فلوریڈا کے ساحل پر کشتی کو حادثہ، 23افراد لاپتہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فلوریڈا:سمندری طوفان آئن امریکی ریاست فلوریڈا کے ساتھ ٹکرا گیا، 241 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ہر جانب تبادی پھیر دی۔درخت جڑوں سے اکھڑگئے، سیکڑوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں کیٹیگری 4 کے طوفان کے باعث موسلادھار بارشیں ہوئیں، بارشوں کے بعد فلوریڈا کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

تیز بارشوں اور سیلاب کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے،فلوریڈا میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ ہے،سکول اور ایئرپورٹس بند رہے۔

فلوریڈا کے ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثہ پیش آگیا، کیوبا سے آنے والی کشتی طوفان کی زد میں آکر الٹ گئی۔

مزید پڑھیں:ایران اور چین کے درمیان ٹرین سروس جلد شروع ہونے کا امکان

23 افراد طوفان میں لاپتہ ہوگئے جبکہ 4 ساحل پہنچنے میں کامیاب رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں زیادہ تر کیوبا سے آنے والے پناہ گزین تھے۔

Related Posts