کراچی، اورنگی ٹاؤن کی دکان میں دھماکے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، نالے میں گیس بھر جانے کے باعث زور دار دھماکہ
کراچی، نالے میں گیس بھر جانے کے باعث زور دار دھماکہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دکان میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 1 میں قائم دکان میں پراسرار دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی وجہ گیس سلنڈر کا پھٹ جانا قرار دی گئی، تاہم پولیس کو سلنڈر کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ میں گیس لیکیج دھماکے سے 5 کمسن بچے اور باپ جاں بحق

دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ دھماکا ڈیکوریشن کی دکان میں بنے مچان پر ہوا۔ متعدد افراد کے ہاتھ اور چہرے جھلس گئے۔ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ ہے یا نہیں، یہ دیکھنے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کر لیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکیج دھماکے کے نتیجے میں 5 کمسن بچے اور باپ سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے۔

 کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں 7 روز قبل پیش آنے والے گیس لیکیج دھماکے کے واقعے میں مسلم اتحاد کالونی میں سکونت پذیر 40 سالہ شرف الدین 5 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

گیس لیکیج کے باعث گھرپر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر برگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

Related Posts