مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کاحملہ، بی جے پی رہنماء ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

BJP politician shot dead in occupied Kashmir

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نامعلوم مسلح افراد نے پلوامہ کے علاقے ترال میں بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر کو گولی مار کرقتل کردیا ۔

کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے میونسپل کونسلر ترال راکیش پنڈت کوگولی مار کر شدید زخمی کر دیا ۔ انھیں فوری طورپر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ایک لڑکی بھی زخمی ہوئی ہے ، واقعے کے فورا بعد بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔

دوسری جانب بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے جمعرات کے روز ضلع پلوامہ میں ایک زیر حراست نوجوان کو گولی مارکر شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد امین ملک نامی نوجوان کو چند روز قبل گرفتارکیا گیا۔

مزید پڑھیں: مسئلۂ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ عالمی تنازعہ ہے۔وزیرِ خارجہ

بھارتی پیر املٹری اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے انہیں ترال تھانے میں گولی مار کر شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے محمد امین کے ایک بھائی کو بھی 2019میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کر دیا تھا۔

ادھر بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام سے ایک کشمیری نوجوانوںکو گرفتار کرلیا ہے ، بڈگام کے رہائشی فیاض احمد بٹ نامی نوجوان کوپولیس نے ضلع کے علاقے ہیرن سویہ بگ میں ایک چیک پوائنٹ سے گرفتار کیا۔

Related Posts