پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں مسلسل سات روز کی گراوٹ کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 7800 روپے اضافے سے 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے جبکہ 10 گرام سونا 6 ہزار 687 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیہا جہاں ایک تولہ چاندی 135 روپےمہنگی ہوکر 4 ہزار 735 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں ایک اونس سونا 78 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 616 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








