پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے پر آگیا جبکہ چاندی کی قیمت بھی کم ہوکر 5 ہزار 865 روپے فی تولہ ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ 23 اکتوبر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نیا نرخ 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 6 ہزار ایک روپے گھٹ کر 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے رہ گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا 5 ہزار 501 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 33 ہزار 652 روپے میں دستیاب رہا۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی
سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی سامنے آئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 221 روپے گھٹ کر 5 ہزار 865 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کا نرخ 189 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 28 روپے ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی اونس سونے کا نرخ 70 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 20 ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ چاندی کی قیمت بھی 2.21 ڈالر کم ہوکر 53.87 ڈالر پر آگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








