اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 80 پوائنٹس گرگئے،سرمایہ کاروں کا اربوں کا نقصان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bearish trend continues at PSX as KSE-100 sheds 80points

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں عید کے بعد جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں اور کاروبار میں مندی کا رجحان رہا جس کے بعد 80 پوائنٹس گرنے سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد ہفتے کے آخری کاروباری روز سرمایہ کاروں کی جانب سے عدم دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 80 اعشاریہ 19 پوائنٹس کی کمی کے بعد 47793اعشاریہ 07 پر آگیا۔

واضح رہے کہ عید کی تعطیلات سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری کا رجحان مثبت زون میں تھا اور گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو تیزی کا رجحان برقرار رہا، 38پوائنٹس بڑھ گئے تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 47800پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار رہا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 18ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 54.32فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

16 جولائی کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو کاروبارحصص میں تیزی دیکھی گئی،کے ایس ای100انڈیکس 47600سے بڑھ کر47800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 49ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts