اس بارپارلیمان میں خریدوفروخت کا راستہ روکیں گے، بیرسٹر گوہر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اس بارپارلیمان میں خریدوفروخت کا راستہ روکیں گے، بیرسٹر گوہر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہواکہ کس جماعت کو جوائن کرنا ہے ایک دوروزمیں فیصلہ ہوجائیگا۔

بیرسٹرگوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ ارکان سے کوئی حلف نامہ اور استعفیٰ نہیں مانگا، ہم نے خدشے کا اظہار کیا تھا کچھ لوگ وفاداریاں تبدیل کریں گے جن کی سپورٹ سے منتخب ہوکرآئے یہ اچھی روایت نہیں کسی اور جماعت میں چلے جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی پارٹی کو جوائن کیا جاسکتا ہے ضروری نہیں کہ وہ پارلیمان میں ہو۔

جماعت اسلامی کواپروچ کرنے کی خبریں غلط ہیں ہم نے جماعت اسلامی سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔بیرسٹرگوہر نے دوٹوک کہا کہ ہم کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے اس بارپارلیمان میں خریدوفروخت کا راستہ روکیں گے،

کس جماعت میں شمولیت اختیارکرنی ہے جس جماعت کو بھی جوائن کریں گے تو مخصوص نشستیں ہماری ہی ہوں گی فی الحال ایساکوئی قدم نہیں اٹھا رہے جسے بنیاد بنا کر یہ ہماری نشستیں لے لیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ جو نتائج فارم 45 میں تھے وہی فارم 47 میں شائع کیے جائیں، 70 نشستوں پر معاملہ متنازع ہے الیکشن کمیشن جلدازجلد نمٹائے۔

الیکشن کمیشن ایک روز میں معاملہ سلجھا سکتا ہے الیکشن کمیشن آراو کو کل ہی بلاکر مخصوص پولنگ اسٹیشنزکے نتائج منگوائے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی 50 سیٹوں پر وکٹری اسپیچ ڈیل کا نتیجہ ہے نوازشریف نے کہا تھا ڈیل ہو گئی، 125 سیٹیں لیکر چوتھی بار وزیراعظم بنوں گا اگردوبارہ گنتی نہیں کی جاتی تواپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

Related Posts