بلوچستان کابینہ، ارکان نے اپنی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان کابینہ، ارکان نے اپنی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا
بلوچستان کابینہ، ارکان نے اپنی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا

بلوچستان میں سیلابی صورتحال سے تباہی کا سلسلہ تھم نہ سکا، جس کے بعد بلوچستان کابینہ کے ارکان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ بھی فنڈ میں دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں تنخواہ سیلاب متاثرین فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کابینہ نے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری بھی دے دی۔

تنخواہوں میں اضافے کا اعلان رواں سال کے بجٹ میں کیا گیا تھا، تاہم منظوری کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔

علاوہ ازیں صوبائی کابینہ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو مجسٹریٹ اختیارات اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو بھی فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات کی منظوری دے دی۔ سیکرٹری پی ٹی اے اور آر ٹی اے کو اختیارات ٹرانسپورٹ فورس کے تناظر میں دیے گئے۔

واضح رہے 6 اگست کو وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی فنڈ قائم کرتے ہوئے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی تھی۔

Related Posts