کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر، فی یونٹ 12 روپے سے زائد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: بجلی کی بڑھی ہوئی قیمتوں سے پریشان کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے گئی، چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن میں میں کہا گیا ہے کہ نیپرا اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی تھی، اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فیصلہ جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 133.75 پوائنٹس کی تیزی

ٹیرف میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، پرانی پریکٹس کے تحت حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہے۔

Related Posts