اسٹاک مارکیٹ میں 133.75 پوائنٹس کی تیزی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 133.75 پوائنٹس کی تیزی
اسٹاک مارکیٹ میں 133.75 پوائنٹس کی تیزی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 133.75 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے کو ملی، جبکہ 100 انڈیکس 42347.23 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.32 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 6 کروڑ 50 لاکھ 59 ہزار 621 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

دوسری جانب ملک میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آنے لگی۔ جس کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts