کپتان بابراعظم کا کارنامہ، پلیئر آف دی منتھ قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کپتان بابراعظم کا کارنامہ، پلیئر آف دی منتھ قرار
کپتان بابراعظم کا کارنامہ، پلیئر آف دی منتھ قرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔

کپتان بابر اعظم اور آسٹریلوی اوپنر ریچل ہینس کو مارچ 2022 کے لیے آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ منتخب کیا گیا ہے۔

بابر اعظم نے گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں میچ سیونگ 196 رنز کی اننگز کھیلی، ون ڈے سیریز میں بابر اعظم نے دو سنچریاں سمیت 276 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں:تصویری تجزیہ، عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

واضح رہے کہ آسٹریلیوی کپتان پیٹ کمنز اور ویسٹ انڈیز ریڈ بال کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد تھے۔

مزید برآں بابر اعظم دو مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

دوسری جانب خواتین میں پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ آسٹریلیا کی ریچل ہینز کو دیا گیا۔ انہوں نے انگلینڈ کی اسپنر سوفی ایکلسٹون اور جنوبی افریقا کی اوپنر لورا وولوارڈ کو شکست دی۔

Related Posts