انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بدترین کار کر دگی پر بابر اعظم کا مایوسی کاظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برمنگھم:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ناقص کار کر دگی پر مایوسی کاظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں غلطیوں کی گنجائش نہیں ہوتی۔

بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیسرے میچ میں بولنگ اور فیلڈنگ کی وجہ سے ہارے، بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیلے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں غلطیوں کی گنجائش نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے جو غلطیاں ہوئیں اگلی سیریز میں نہ کریں۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین-صفر سے جیت لی۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون میچ میں سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔

عمران خان نے 38 سال قبل 1983 میں لیڈز میں سنچری اسکور کی تھی، اس کے بعد سے اب تک کوئی قومی کپتان یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا تھا۔

گزشتہ روز کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عمران خان کا ریکارڈ برابر کر کے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل رہا، مریم نواز

بابر اعظم 38 سال بعد انگلینڈ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے عمران خان اور بابر اعظم ہی انگلینڈ میں سنچری داغنے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔