عمران خان کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل رہا، مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اس دھرتی کی بیٹی ہوں اپنی فوج سے محبت کرتی ہوں، مریم نواز
اس دھرتی کی بیٹی ہوں اپنی فوج سے محبت کرتی ہوں، مریم نواز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولا کوٹ: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل رہا،اس وقت ملک پر سب سے بڑا منی لانڈرر عمران خان قابض ہے۔

آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ملک دشمن قوتوں سے اربوں روپے لیے۔گزشتہ سات سالوں سے فارن فنڈنگ کیس التوا کا شکار ہے۔ عمران خان 16خفیہ بینک اکاؤنٹس کا حساب نہیں دے سکے۔

قبل ازیں ایک جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان اب چاہے الیکشن چوری کرو یا ڈبے اٹھا کر بھاگ جاؤ، چاہے الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرلو، کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا، عمران خان کشمیر آنے کی زحمت نہ کریں، عمران خان نے کہا میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں، آپ عوام کی نہیں سلیکٹرز کی چوائس ہو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر یاد رکھا جائے گا، لیڈر کرسی پر بیٹھنے نہیں، عوام کے دلوں میں بسنے کیلئے ہوتے ہیں۔نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل رہا۔ نیب اور ایف آئی اے نے کرپشن پکڑنی ہے تو وزیراعظم ہاؤس پر چھاپہ مارے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 22 سالہ جدوجہد کو کرسی کی خاطر تباہ و برباد کر دیا، لیڈر کرسی پر بیٹھنے نہیں، عوام کے دلوں میں بسنے کیلئے ہوتے ہیں، ضمنی الیکشن میں نواز شریف نے دن میں تارے دکھا دیئے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کٹھ پتلی وزیراعظم، عوام کی نہیں سلیکٹرز کی چوائس ہیں، مریم نواز

ن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان 22 سال جدوجہد کے بعد سر اٹھانے کے قابل نہیں، ان کو کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہو۔

Related Posts