بلڈروں سے بھتہ لینے پرایاز موتی والا اور سہولت کار سلیمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ayaz memon motiwala

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حساس ادارے نے کراچی میں بلڈروں کو بلیک میل کرنے والے سونے کے تاجر ایاز میمن موتی والا کو ساتھی سلیمان سمیت گرفتار کرلیا، بلوچ، فرحان اور قادر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

حساس ادارے نے ایازمیمن موتی کو اسکے گھر سے گرفتارکیا جبکہ ایک ساتھی کو بھی گرفتارکیاگیا ہے اور مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاز موتی والا نے کراچی کے بلڈروں سے انہیں بلیک میل کرکے کروڑوں روپے بھتہ وصول کیا۔ ایاز موتی والا نے کراچی شہر کے 40 سے زائد بلڈروں سے بھتہ وصول کیا بھتے کی رقم تقریبا بائیس 22کروڑ، 44چوالیس لاکھ روپے بنتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاز میمن عرف موتی والا کے گروپ میں شامل آصف بلوچ،فرحان ،سلیم نظامانی ،قادر نامی ملزمان بھی شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لئے اولڈ ایریا میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی بلڈنگ پر پہلے انکا مخبر یا فرنٹ مین آتا ہے اور ایاز موتی والا کا پیغام پہنچاتا کہ آفس میں بلایا ہےاور جب بلڈر جاتا ہے تو اس کے سامنے ڈیمانڈ رکھ دی جاتی اوربلڈر مک مکا کر لے تو ٹھیک ورنہ موصوف بلڈنگ پرپہنچ جاتے اور اپنے حواریوں کو بھی بلا لیتے ہیں اور ویڈیو اور سوشل میڈیا کی انکی ٹیم اپنا کام شروع کر دیتی۔

مزید پڑھیں:کراچی، ایم کیو ایم لندن کی تنظیمی سرگرمیاں 7 سال بعد بحال

ایازمیمن موتی والا کے گارڈز کو بھی حراست میں لیا گیا تھا اورگاڑی بھی قبضے میں لی گئی تھی ۔ایاز میمن موتی والا نے گرفتاری کے بعد تحقیقاتی اداروں کے افسران کے سامنے بھیگی بلی بن کر طوطے کی طرح بولنا شروع کردیا ۔ایاز میمن موتی والا کے بیانات کے بعد چالیس سے زائد بلڈرز کے بیانات کو بھی ریکارڈ کیا گیا ہے جنکی جانب سے بھتہ دینے کی تصدیق کی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاز میمن موتی والا نے دو بلڈرز سے ایک کروڑ روپے تک بھتہ لیا جبکہ دو ایسے بلڈرز سے بھی بھتے کی ڈیمانڈ کی جس کی کاروباری شراکت انتہائی بااثر شخصیات تھی ۔

Related Posts