ایاز میمن موتی والا کاوزیراعظم کے فوج طلب کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ayaz memon motiwala

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیئے پاک فوج کو طلب کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں بڑھتا ہوا اضافہ نہایت تشویشناک ہے۔

اگر عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں اور حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا تو حالات کنٹرول سے باہر ہوسکتے ہیں اور اگر عوام نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو حالات پڑوسی ملک جیسے ہوسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ حالات زیادہ بگڑے تو مجبوری میں حکومت کو لاک ڈاؤن کی جانب جانا پڑیگا جوکہ نہایت مشکل فیصلہ ہے جس سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثرہوگا، پورے ملک میں کورونا کیسز نہایت تیزی سے بڑھ رہے ہیں، پولیس حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں کامیاب نہیں ہوپارہی ہے۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو نے کورونا پھیلنے کی ذمہ داری وزیراعظم پر ڈال دی، فنڈز کا حساب بھی مانگ لیا

وزیراعظم عمران خان نے رینجرز اور پاک جوج کو پولیس کی مدد کے لیئے طلب کر کہ نہایت اہم اور دانشمندانہ فیصلہ لیا ہے، کورونا ایک قومی مسئلہ ہے اوراس سے نجات اور بچاؤ کے لیئے ہم سب کو حکومت کے ان فیصلوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا جس سے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی تھی لیکن اگر عوام نے ذمہ داری کا مظاہر ہ نہ کیا اور احتیاط نہ کی تو حالات بگڑ جائیں گے اور اگر حکومت نے لاک ڈاؤن لگا یا تو ایک دفعہ پھر ہماری معیشت کو شدید دھچکا لگے گا۔

یہ پاکستان پر اللہ کا خاص کرم ہے کہ ہمارے ملک کے حالات دیگر ممالک کی نسبت بہت بہتر ہیں اور پاکستان میں صورتحال دیگر ممالک جیسی نہیں ہے اس وقت ہمیں صرف احتیاط کرنی ہے اور اپنے آپ کو کورونا سے بچانا ہے۔

وبائی امراض کا سیدھا اور آسان حل یہی ہے کہ سماجی فاصلہ اختیار کیا جائے اور تمام حفاظتی اقدامات پر بھرپور عمل درآمد کیا جائے، انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

Related Posts